آئی ایس ایس یو پی پاکستان چیپٹر، پاک یوتھ ویلفیئر کونسل، یوتھ فورم پاکستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پاکستان میں خواتین اساتذہ کے لئے منشیات کے استعمال کی خرابی کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

20 جنوری2021ء , آئی ایس ایس یو پی پاکستان چیپٹر اور پاک یوتھ ویلفیئر کونسل نے تعاون یوتھ فورم پاکستان (برائے منشیات کے استعمال کی روک تھام) اور اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی لاہور کی اساتذہ میں شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی طور پر منشیات کے استعمال کی خرابی کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس سیشن میں 55 سے زائد اساتذہ اور پرنسپل تبسم اسلم نے شرکت کی۔ آئی ایس ایس یو پی کے ممبر ڈاکٹر سید علی صابری، موٹیویشنل اسپیکر اور ایڈوائزر یوتھ فورم پاکستان نے شرکاء سے خطاب کیا اور انہیں رہنمائی کی کہ وہ نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ممبران کو منشیات کی لت سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔